پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان پریکٹس میچ جاری

 

پرتھ۔: پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لئے پریکٹس میچ جاری ہے، میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 428 رنز بنائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ہے، میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے 428 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا الیون کی بیٹنگ جاری ہے۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 157 اور اسد شفیق نے 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ یاسر شاہ نے 53 اور شاہین آفریدی نے 25 رنز بنائے۔

پریکٹس میچ میں بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ کپتان اظہر علی 11، شان مسعود 22 جبکہ حارث صرف 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دوسری جانب آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی بالرز کے سامنے لڑ کھڑاتی ہوئی نظر آئی، 122 رنز پر تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے، جس میں عمران خان 5 وکٹ لے کر نمایا رہے، اور افتخار احمد اور شاہیں آفریدی نے 2،اور یاسر شاہ نے 1 وکٹ لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بینکرافٹ 49رنز بنا کر نمایا رہے۔