جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

ایک

کراچی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، نئے پروگرام کے مطابق میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، نئے پروگرام کے مطابق میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے کراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ پانچ اپریل سے شروع ہوگا جبکہ ایک روزہ میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں نے تین اپریل کو اسی مقام پر ایک روزہ میچ کھیلنا تھا، مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں