جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 1 اننگز اور 44 رنز سے تاریخی شکست دے دی

بنگلہ دیش

راولپنڈی : پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 126 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان مومن الحق 37 اور لٹن داس صفر پر کھیل رہے تھے۔

مومن الحق گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، 156 کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیش کی آٹھویں وکٹ گر گئی، جب روبیل حسین 5 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

لٹن داس کو 29 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ابو جائید بنگلہ دیش کے دسویں اور آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 168 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اسے اننگز اور 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ یاسر شاہ نے چار جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ نسیم شاہ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں