جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: شہباز شریف

شہباز

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں کہ وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نریندر مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان مسلی لیگ کے صدر شہباز شریف یوم دفاع پر مناواں پہنچے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے شہداء اور غازیوں اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ہم اسی طرح متحد رہے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

متعلقہ خبریں