جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کا بھارت سے کشمیری طلباء کیخلاف تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ

کشمیری طلباء کیخلاف تشدد

اسلام آباد : دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری طلباء کیخلاف تشدد کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کشمیری طلباء کیخلاف بھارتی کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت پر بھارتی حکومت کشمیری طلباء کیخلاف تشدد اور حراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سات دہائیوں سے بھارتی ظلم کے باوجود کشمیری عوام کا عزم مضبوط ہے : وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کیخلاف کاروائیاں بی جے پی اور آر ایس ایس کے نفرت پر مبنی رویے کی عکاس ہے۔ بھارتی حکام امتیازی قوانین کے تحت کاروائیاں کررہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کے یہ اوچھے ہتھکنڈے اور اسلامو فوبیا بھارت میں بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں