جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یورپین کرکٹ لیگ: علی عمران کی پاکستانی کمیونٹی کو سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد

کتالونیا: پاکستان قونصلرجنرل اسپین علی عمران نے کتالونیا کرکٹ کلب کے یورپین کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کتالونیا کلب کی ٹیم میں ستر فیصد پاکستانی نژاد کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

قونصل جنرل، بارسلونا علی عمران کا کہنا تھا کہ یورپین کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل تک پہنچنا کتالونیا کرکٹ کلب کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ یورپ میں کرکٹ کا فروغ پاکستانی کھلاڑیوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور پاکستان کے کھلاڑی بہترین سفیر بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرکٹ کا اس تیزی سے فروغ کسی معجزے سے کم نہیں اور یہ معجزہ پاکستانیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر ملک عدنان کے کردار اور کاوشوں کو سراہا جو اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر میں واحد پاکستانی تھے۔ کتالونیا کرکٹ کلب کی ٹیم میں 70 فیصد پاکستانی نژاد کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں