جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کے پی ایل میں بھارتی سازشوں کی پاکستان کی مذمت

کے پی ایل میں بھارتی سازشوں کی پاکستان کی مذمت

پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کی بھارتی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ پربھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

 

انہوں نے کہا کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑے ناموں کے ساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا بدقسمتی اور افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کی کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے تلکرتنے دلشان کو بھی دھمکیاں

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مودی حکومت نےکرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہرشل گبز پرکشمیر لیگ میں حصہ نہ لینےکا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے۔ ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت دھمکیاں دے رہا ہے: ہرشل گبز

خیال رہے سابق ساؤتھ افریقن کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کی۔

 

متعلقہ خبریں