جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دو ماہ میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 35 کشمیریوں کا قتل، پاکستان کی مذمت

35 کشمیریوں

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بھارتی قابض افواج نے 35 کشمیریوں کو شہید کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بھارتی قابض افواج نے 35 کشمیریوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں 24 نومبر کو جعلی مقابلے میں تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت فراہم کیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اعجاز چودھری کا کشمیریوں کے معاملے بھارت کے ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا مطالبہ

اسی سلسلے میں کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے فائرنگ سے نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ بھارتی فوج علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کشمیریوں کو شہید کرتی ہے۔

مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے شہیدوں کے ورثاء سے ملاقات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر کے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔ عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہو گی۔

خیال رہے کہ بھارتی ظالم افواج نے سرینگر کے رام باغ علاقہ میں سرچ آپریشن کے بہانے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں