جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان

نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں3 ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔

یہ پڑھیں  : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی جیت کا یادگار دن ، پاکستانی کرکٹرز کا اظہار خیال

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8 اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔

اس کے بعد پاکستان کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں