جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یوم پاکستان : بنگلا دیشی وزیر اعظم کی پاکستان کو مبارکباد

بنگلا دیش کی وزیر اعظم

اسلام آباد : بنگلا دیش کی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے لیئے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے پہلی مرتبہ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کیلئے تہنیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش کی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم پاکستان منایا جارہا ہے

شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلا دیش پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام ترقی اور امن کے مشترکہ سفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ خبریں