ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی



اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی اور کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گےاور پریڈ میں آذربائیجان، بحرین،سعودی عرب،سری لنکا کے دستے شریک ہونگے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ 23 مارچ کےحوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے 23 مارچ کے موقع کہا ہے کہ پریڈ میں خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ عمان کے سرکاری حکام بھی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کیا گیاہے۔میجرجنرل آصف غفور مزید اور یہ بھی کہا کہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، آذربائیجان ، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔