جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یوم دفاع پاکستان

کراچی : ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

1965 کی جنگ ستمبر ازلی دشمن بھارت کبھی بھول نہیں سکے گا، جب رات کے اندھیرے میں بھارت کی بزدل فوج نے بین الاقوامی سرحدی لائن کراس کرکے پاکستان پر یلغار کی۔

یوم دفاع پاکستان کا دن ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے دشمن کے بزدلانہ حملے کو اپنی بہادری اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکر ناکام بنایا۔ پاکستان کی افواج نے دشمن کا ہر خواب چکنا چور کیا اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیرا اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کی وطن واپسی، شاندار استقبال

دشمن فوج نے کئی خواب دیکھ رکھے تھے، جن میں زندہ دل لاہور کی سڑکوں پر ٹینکوں کے ذریعے بھارتی وزیراعظم کو سلامی دینا اور جیم خانہ میں پارٹی کرنا شامل تھے، لیکن وطن کے محافظوں نے بھارت کے عزائم خاک میں ملادیئے اور دشمن کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی چونڈہ کے مقام پر لڑی گئی، جہاں بھارتی فوج 600 ٹينکوں کے ذریعے حملہ کیا، لیکن پاک فوج کے جوان اپنے جسموں پر بم باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے اور چونڈہ کے محاذ کو دشمن کے ٹینکوں کا قبرستان بنادیا۔

جنگ ستمبر میں دشمن کے مقابلے میں جنگی سازو سامان اور افواج کی کم تعداد کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے عوام کی بھرپور مدد اور جذبہ شہادت سے ثابت کیا کہ وطن عزیر کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں