جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین کے بھارتی پروپیگنڈا میں استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

شاہ

اسلام آباد: بھارت کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا، بھارت 15 سال سے بین الاقوامی سطح پر بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپارہا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے جعلی ویب سائٹس کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد یورپی یونین اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا تھا، پاکستان کئی سالوں سے بھارت ہائبر ڈوار کا مقابلہ کررہا ہے۔

بھارت 15 سال سے جھوٹ کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو متاثر کررہا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس کا استعمال کررہا تھا، فیک آؤٹ لیٹ بناکر ان کی فنڈنگ کی گئی۔ جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد یورپی یونین اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا تھا، پاکستان دنیا کو بھارتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندتوا ذہنیت کو کسی طور انسانی نہیں کہا جاسکتا: شاہ محمود قریشی

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے یورپی پارلیمانی وفد کو پاکستان کے خلاف اکسایا اور اپنی سازش میں استعمال کیا، یورپی پارلیمانی وفد سے مختلف اخبارات میں من پسند آرٹیکلز لکھوائے گئے، بعد میں یورپی پارلیمنٹ وفد کے کچھ لوگوں نے معذرت کی، یورپی پارلیمانی وفد کے کچھ ارکان نے تسلیم کیا کہ ان کو استعمال کیا گیا۔

وزیر خارجہ اور مشیر برائے قومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کردی، پاکستان بھارتی سازشوں سے دنیا کو آگاہ کررہا ہے، ہم خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور دنیا سے بھارتی سازشوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں