جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک فوج کی آذربائیجان کے ہمراہ لڑائی میں حصہ لینے سے متعلق خبروں کی تردید

فوج آذربائیجان

اسلام آباد : پاک فوج کی آذربائیجان کی افواج کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاک فوج کا آرمینیا کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے سے متعلق میڈیا رپورٹ کو قیاس آرائی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی آذربائیجان اور آرمینیا سے فوری جنگ بندی کی اپیل

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ناگورنو کاراباخ خطے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ آذربائیجان کی شہری آبادیوں پر آرمینیائی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کو مزید تناؤ سے بچنے کے لئے اپنی فوجی کارروائی روکنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں