راولپنڈی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹروکس کو بدہضمی ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی جو اب کل ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی کل ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا
ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن میں انگلینڈ کے صرف 5 کھلاڑی راولپنڈی سٹیڈیم میں موجود ہیں، انگلینڈ کیجانب سے ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے، دیگر کھلاڑی اور عملے کے لوگ پریکٹس سیشن کے لیے اسٹیڈیم نہیں آئے۔
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سمیت کئی کھلاڑی اور عملے کے ارکان بیمار ہیں انہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔