جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان کو سرحدی سلامتی اور غذائی تحفظ کے اپنے ہی چیلنجز کا سامنا ہے : وزیر اعلیٰ سندھ

غذائی تحفظ کے اپنے

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا تاریخی اور جغرافیائی وجوہات کی بناء پر تنازعات کا شکار ہے، پاکستان کو نہ صرف سرحدی سلامتی بلکہ غذائی تحفظ کے اپنے ہی چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے ملک کا قدیم علمی ادارہ ہے۔ ادارے کے بانیان میں قائداعظم محمد علی اور لیاقت علی خان جیسی سرپرستی کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی نظام کو ایک نیا توازن تلاش کرنے میں وقت لگے گا۔ مسائل اور نقطہ نظر جو بھی ہو لیکن امن کا حصول تمام حکومتوں کا حتمی مقصد رہتا ہے۔ دنیا تاریخی اور جغرافیائی وجوہات کی بناء پر تنازعات اور تقسیم کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر اور باہر تمام مسائل اور چیلنجز کیلئے ایک مربوط حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے۔ حالیہ برسوں میں ہم نے جغرافیائی سیاسی طاقت کی مغرب سے مشرق کی طرف تبدیلی دیکھی ہے۔ ہم نے ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ذریعے ایشیاء اور افریقہ کا عروج بھی دیکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مضبوط چین جو کہ اپنے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ ہم خود چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سی پیک سے ہمارے ملک کو وسیع اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے گوادر پورٹ کی ترقی کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دی جائیں گی : وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی بے دریغ بربریت عالمی تشویش کا باعث ہے۔ کشمیریوں پر مصائب جاری ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت خطے کے تمام اسٹیک ہولڈرلز کیلئے ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نہ صرف سرحدی سلامتی بلکہ غذائی تحفظ کے اپنے ہی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور عالمی سطح پر ایک فعال اور ترقی پسند قوت کا حامل ہے۔ بدلتے ہوئے عالمی نظام میں یہ اعلانیہ نو ایٹمی طاقتوں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی توانائی کو پرامن مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے۔ ہم ترقی یافتہ ممالک سے معاہدوں پر اقوام متحدہ کی افواج کو امن دستے فراہم کرنے والوں میں ایک ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک جو کہ بڑھتی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دوچار ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین اب موسمیاتی تبدیلی اور قومی سلامتی کے ہم آہنگی کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث حالیہ سیلاب نے ہمارے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ سیلاب سے بے گھر افراد کو بحال کرنا میری حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین، اقلیتوں، پسماندہ اور بچوں کو قانونی تحفظ دیا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، ہم نے بہت سے خواتین کے حامی قوانین کو اپنایا ہے۔ سندھ پہلا صوبہ تھا، جس نے گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ 2013 قانون اور سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کو نافذ کیا۔

متعلقہ خبریں