جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول پر سب سے کم ٹیکس ہے: حماد اظہر

حماد

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے، پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول پر سب سے کم ٹیکس ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہے، کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی مسائل درپیش رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر تربت اور مکران لوڈ شیڈنگ کی وجہ ایران ہے : حماد اظہر

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت غریب طبقے کو عالمی سطح پر آنے والی مہنگائی کی لہر سے بچانے کیلئے کوشاں ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول پر سب سے کم ٹیکس ہے، کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں، ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب 10فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں