جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستانی ٹیم، ورلڈ کپ میں رہنا ہے تو تینوں میچز جیتنے ہونگے

لندن: عالمی کپ میں جنوبی افریقہ سے فتح کے بعد پاکستان کی پوزیشن کچھ بہتر ہوئی، گرین شرٹس نویں سے ساتھویں نمبر پر آگئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کی نظر اب نیوزی لینڈ کے میچ پر ہوگی، جو اب تک گیارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

26 جون کو ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو ضرور ہرانا ہے۔ جبکہ اس کے اگلے دو میچز افغانستان اور بنگلا دیش سے ہونگے۔ اگرٹیم پاکستان اپنے یہ تینوں میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو اس کے گیارہ پوائنٹس ہوجائیں گے۔

صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ کے 8 پوائنٹس ضرور ہیں لیکن اس کے میچز نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت سے ہونے ہیں۔ اسے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے دو میچز لازمی جیتنا ہیں، ورنہ پاکستان کا چانس بن سکتا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ پاکستان سے شکست کھا گئی، پھر انگلینڈ اور آسٹریلیا سے بھی نہ جیت سکی تو معاملہ نیٹ رن ریٹ پر آجائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم کے دس پوائنٹس ہیں، لیکن اسے بھی جنوبی افریقہ ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سے کسی ایک ٹیم کو ہرانا ہوگا۔ اگر آسٹریلوی ٹیم تینوں میچز ہار گئی تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔

بھارت کے ایونٹ میں نو پوائنٹس ہیں وہ بھی لاسٹ فور میں نہیں پہنچ سکی، اسے بھی کم از کم دو میچز جیتنا ہونگے، تو پاکستان کا چانس تو بنتا ہے۔ لیکن سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ٹیم پاکستان اپنے بقیہ تینوں میچز جیتے۔

متعلقہ خبریں