جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان بہت مشکل حریف ثابت ہوتی ہے: فاف ڈوپلیسی

فاف

کراچی: فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان بہت مشکل حریف ثابت ہوتی ہے، بیٹنگ کے لحاظ سے بابر کو جلد پکڑنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جانتا نہیں کہ کراچی کی وکٹ کیسی ہوگی، تیرہ سال پہلے جنو بی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسپن کنڈیشنز، ریورئس سوئنگ کیلئے وکٹیں سازگار رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ وکٹ اب اسپنر کیلئے فائدہ مند رہے گی۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، کچھ ایسے بھی ہی جنھیں ڈیبیو کرنے کا موقع ملے گا۔ ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان بہت مشکل حریف ثابت ہوتی ہے، شروعات کے دن بیٹسمینوں کیلئے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک خطرناک کھلاڑی ہیں، بابر کا شمار دنیا کے تین بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ اسکی انجری سے ثابت ہوگیا تھا کہ ٹیم کا رنز بنانا مشکل ہے، بیٹنگ کے لحاظ سے بابر کو جلد پکڑنا ہوگا اور پاکستانی بولنگ سائیڈ میں شاہین آفریدی خطرے کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کھیل چکا ہوں، سعید اجمل مجھ جیسے کھلاڑی کیلئے ایک خطرناک بولر تھا۔ خواب میں بھی سعید اجمل کو کھیلتا رہتا تھا، کوشش یہی ہے کہ ایشین وکٹ پر پرفارمنس دے سکوں۔

متعلقہ خبریں