جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے: آرمی چیف

آرمی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی چھتری تلے فروغ امن میں کردار کیلئے پر عزم ہیں: آرمی چیف

دوسری جانب چینی سفیر نے سی پیک کیلئے محفوظ ماحول فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں