جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا چینی قرض واپس کرنے کا مسئلہ درپیش

50 کروڑ ڈالر کا

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے میں تاخیر کے باعث حکومت کو دو روز میں چین کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کو قرض کی واپسی کے بعد اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 4 ارب ڈالر رہ جائیں گے۔ 50 کروڑ ڈالر کا قرض چینی کمرشل بینک کو واپس کیا جائے گا۔ مزید قرض فروری کے آخر میں چینی کمرشل بینک کو واپس کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایرانی تیل کی درآمد بند کرنے کے لیے چین پر دباؤ ڈالے گا : رپورٹ

پاکستان کو رواں مالی سال کے اگلے چھ ماہ میں 8 سے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ قرضوں کی واپسی کی وجہ سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں