جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان کشمیر کے

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر پر جاری پیغام میں کہا کہ مودی نے 5 اگست 2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑائیں۔ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو دو سال مکمل ہوگئے مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔

کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔

متعلقہ خبریں