جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان

جی

اسلام آباد: پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارے رواں ہفتے ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کےالتواکی اپیل کر سکتے ہیں، وزارت اقتصادی امور نے قرض مؤخر کی سفارشات کی تیاری شروع کردی۔ جی20 ممالک سے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ قرضوں پر ریلیف جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے، جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کیلئے کم آمدن والے ممالک کیلئے ریلیف کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج 2021 کی منظوری دے دی

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضے مؤخر کرنے پر بھی غور کیا جائے گا، جی 20 ممالک، عالمی بینک، آئی ایم ایف کے کہنے پر پہلے بھی قرض وصولی مؤخر کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں