جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف اے ٹی ایف میں ناکامی پر حکومت قوم کو وضاحت دے : شیری رحمان

قوم کو وضاحت

اسلام آباد : شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے اور وفاقی وزیر قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں ناکامی پر حکومت قوم کو وضاحت دے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ایف اے ٹی ایف میں ناکامی پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی باعث شرمندگی ہے۔ پاکستان گرے لسٹ میں ہے اور وفاقی وزیر قوم کو مبارکباد دے رہے۔ آپ اپنی ناکامی چھپانے کہ لئے عوام سے جھوٹ بول رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں جو قانون سازی کی گئی اس کا مقصد کیا تھا؟ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے حکومت فیٹف کی آڑ میں اپوزیشن کو انتقام بنانے کے قوانین لا رہے۔ اگر قوانین فیٹف متعلق تھے تو پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہیں نکلا؟

یہ بھی پڑھیں : ایف اے ٹی ایف کا فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذموم قوانین پارلیمان سے بلڈوز کئے۔ فیٹف میں ناکامی حکومت کے نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں ناکامی پر حکومت قوم کو وضاحت دے۔ پاکستان پہلے بھی گرے لسٹ سے نکل چکا ہے لیکن اس طرح کا سرکس نہیں لگایا گیا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ سرکس لگانے اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے باوجود بھی ناکام ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومت کی نیت ہی نہیں تھی۔ حکومت کا مقصد فیٹف کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں