جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان کے نامور کھلاڑيوں کا قومی کرکٹ ٹيم کیلئے نيک تمناؤں کا اظہار

پاکستان

ڈربی: قومی کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی لاک ڈاؤن کی سختیوں کے باوجود سیریز کے لئے مکمل تیار ہیں، پاکستان کے نامور کھلاڑيوں نے بھی کرکٹ ٹيم کے لیے نيک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ ہمارے بالرز اس سیریز اہم کردار اداکریں گے، ہماری بولنگ بیٹری اب ردھم میں آگئی ہے، جسمانی اور ذہنی طور پر ہم اس سیریز کے لئے تیار ہیں۔

اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ ایک کھلاڑی کو کورونا کے دوران تياری اور کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے ميں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اولمپئن شہباز سینئرکا کہنا ہے پوری دنيا لاک ڈاون ميں ہے، یہ سیریز گھروں تک محدود تمام افراد کو تفریح کا ایک بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

اولمپئن تیراک کرن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی بریک کے بعد کھلاڑیوں کی گیم میں واپسی پر سو فیصد اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔

اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی سے دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں کے دوبارہ آغاز کی نوید ملتی ہے۔

قومی ریسلر انعام بٹ، بیڈ منٹن کے انٹرنیشنل ماحور شہزار، کپتان قومی فٹبال ٹیم صدام حسین، گول کیپر قومی خواتین فٹبال ٹیم سیدہ ماہ پارا، اسکواش اسٹار زمدینہ ظفر اور عائشہ ظفر نے بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں