جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان کا سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف: کراچی

کراچی: پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز تھا۔

اظہر علی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان کو میدان میں اتارا گیا۔ بابر اعظم نے اپنی ایک اور سنچری مکمل کی، پاکستان نے 555 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور جیت کے لیے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی نے سنچری بنا کے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی دوسرے ٹیسٹ میں بھی 174 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ دو میچز پر مشتمل سیریز کا راولپنڈی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں