جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کی ہدایات و شرائط پر عملدرآمد رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو موصول

ایف اے ٹی ایف عملدرآمد

اسلام آباد : پاکستان کی ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد پر رپورٹ ادارے کو موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانیوں کے ساتھ عملی کارکردگی سے آگاہ کردیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کی ابتدائی جائرہ رپورٹ موصول ہوگئی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستانی کوشش کو سراہے گا۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے عالمی براردی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ سے متاثرہ ملک ہے۔ جس کی دولت لوٹی گئی۔ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ تمام رقوم کی ترسیلات کا قانون بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف اے ٹی ایف کی تلوار فروری 2020 تک ٹل گئی، بھارت ناکام

حکومت نے عالمی اداروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں، جس کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے عالمی امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، امید ہے دنیا کے اہم ممالک بھی پاکستان کی مشکلات کا اداراک کریں گے۔

پاکستان اپنے ہر وعدے کو بروقت پورا کرنے پر عمل کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں