پاکستان کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے وائٹ واش کردیا

پاکستان

سڈنی: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست کا سامنا ہوا ہے اور آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو وائٹ واش کردیا ہے۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں صرف 239 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح میچ میں قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم، ٹیسٹ سیریز میں شکست کے دہانے پر

پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی 57 رنز بنا کر ناتھن لیون کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد 27، محمد رضوان 45 اور یاسر شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیون نے 5 اور جوش ہیزلوڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ وانر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔