جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست

لیڈز: انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی باؤلر پوری طرح ناکام نظر آئے۔ پانچویں میچ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، مگر دیگر باؤلر بھی بھی پیچے نہیں رہے۔

پاکستان کی باؤلنگ لائن پوری سیریز میں سنبھل نہ سکی بلے بازؤں نے تو تین تین سو رن کے پہاڑ کھڑے کیے مگر باؤلر میدان میں قدم جما کے کھڑے نہ ہوسکے۔

پانچویں میچ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے دس اوور میں بیاسی رن دیئے اور چار وکٹیں حاصل کیں، آٹھ چوکے اور تین چھکے بھی کھائے ۔

دوسرے نمبر پر حسن علی ہیں جنہوں نے دس اوور میں ستر رن دیئے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آٹھ چوکے کھائے اور ایک چھکا۔

عماد وسیم قدرے کم مہنگے پڑے، دس اوور میں ترپن رن دیئے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی گیندوں پر صرف ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جاسکا۔

محمد حسنین نے آٹھ اوور میں سڑسٹھ رن دیئے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جبکہ فخر زمان، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے چار چار اوور کیے اور بالترتیب تئیس انتیس اور پچیس رن دیئے۔

متعلقہ خبریں