جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

گرین شرٹس کی ہارنے کی روایت برقرار

شارجاہ: گرین شرٹس کی دو سنچریاں بھی کام نہ آئیں۔ آسٹریلیا سے چوتھا ون ڈے میں بھی شکست۔ وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرادیا۔ آسٹریلیا کے 278 رنز کے ہدف میں قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بناسکی۔ جبکہ عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریاں بھی رائیگاں گئی اور قومی ٹیم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔ پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ جس میں پاکستان ٹیم کی قیادت شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کو سونپی گئی تھی ۔

شعیب ملک کی قیادت میں کھیلے گئے ابتدائی تینوں میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کی۔ جبکہ پاکستان نے ٹیم میں شعیب ملک اور امام الحق کی جگہ دو نوجوان کھلاڑیوں سعد علی اور عابد علی کو موقع دیا تھا۔

متعلقہ خبریں