جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان میں اب ایس اوپیز کے ساتھ کرکٹ کا آغاز کردینا چاہیئے: کامران اکمل

کامران

لاہور: وکٹ کیپر کامران اکمل نے پی ایس ایل میچز کے بقیہ میچز جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا کہا کہ ایس اوپیز کے ساتھ کرکٹ کا آغاز اب پاکستان میں کردینا چاہیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کے ساتھ کرکٹ کا آغاز اب پاکستان میں کردینا چاہیئے، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہمیں خود بھی احتیاط کرنا ہوگی۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ پی سی بی بھی کھلاڑیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے کرتمام انتظامات کرے گا، کرکٹ میں واپسی کے لیے بے تاب اور ہر طرح سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کامران اکمل نے ناراضگی کا اظہار کیا

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ لاک ڈاون میں فٹنس پر بہت کام کیا ہے تاکہ میدان میں جاکر ایشو نہ ہو، بورڈ کے پاس اب اچھا موقع ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں پاکستان سپرلیگ کے باقی چار میچزکی بھی پلاننگ کرے۔

کامران اکمل کے مطابق وہ ناامید نہیں، قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں