جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کی تیاریاں شروع

پاکستان

لاہور: کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس مقصد کے لے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کورونا کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بننے کے قریب

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا کی آزمائش کے لیے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج شروع کردیا گیا، کورونا ویکسین کی آزمائش کے لیے 20 ہزار افراد کا اندراج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں، برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پر حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں