جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

پاکستان کو قرضے اتارنے میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے : عالمی بینک

پاکستان کو قرضے اتارنے

نیو یارک : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضے اتارنے میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی معیشت بارے عالمی بینک نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت سست روی کا شکار رہی ہے، کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد قرض کی قسط جاری ہو گی : عبدالحفیظ شیخ

عالمی بینک نے بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں سے متعلق پاکستان کو خبردار کر دیا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضے اتارنے میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئندہ سال جنوبی ایشیاء میں ترقی کی شرح منفی 7.7 فیصد سے بہتر ہوکر 4.5 فیصد ہونیکی توقع ہے۔ آئندہ سال افغانستان میں ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں