جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا طلباء پر لاٹھی چارج کا نوٹس لینے کا مطالبہ

طلباء پر لاٹھی چارج

کوئٹہ : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے طلباء پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے طلباء پر تشدد و گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کو بے ضابطگیوں کے خلاف اور میرٹ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا کے باعث مزید 42 افراد زندگی سے محروم

پی ایم اے کے مطابق طلباء کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاری کی قابل مذمت اقدام ہے۔ طلباء کو ناانصافیوں کے خلاف بولنے پر مارا اور پیٹا جا رہا ہے۔ طلباء پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا نوٹس لیا جائے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں