جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اینٹی شپ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں نے اینٹی شپ میزائل فائر کئے۔

ترجمان کے مطابق میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا ثبوت ہے۔

سندھ مزید 287 نئے کیسز سامنے آگئے، مریضوں کی مجموعی تعداد چار ہزار 232 ہوگئی

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں