جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک بحریہ کا رات میں سرچ آپریشن، راول ڈیم میں خاتون کی لاش تلاش کرلی

راول ڈیم

اسلام آباد : پاک بحریہ کے غوطہ خور نے رات کے اندھیرے میں راول ڈیم سے خاتون کی لاش نکال لی۔

سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے دی جانے والی اطلاع پر پاک بحریہ کے غوطہ خور نے راول ڈیم میں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کیلئے نائٹ سرچ آپریشن کیا۔

غوطہ خور عبدالرحمان نے تن تنہاء رات کے اندھیرے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے لاش کو تلاش کر لیا، جس کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا پانچ منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت کو گرانے کا حکم

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم پر موجود پاک بحریہ کی یہ غوطہ خور ٹیم گزشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں متعدد کامیاب سرچ آپریشن سرانجام دے چکی ہے۔

اسلام آباد میں موجود اپنی نوعیت کی اس واحد غوطہ خور ٹیم کا اولین مقصد کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام کو فوری معاونت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں