جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ

پی این ایس تیمور

اسلام آباد : ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے ملائیشیا کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ افسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : رومانیہ میں پاک بحریہ کے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔ پِی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے بحری مشق میں شرکت سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں