جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اسکریبل

پاکستان نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، بھارت یا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

کورونا کی عالمی وباء کے دوران پہلی بارمنعقد کئے جانے والے آن لائن ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔

سابق قومی چیمپیئن وسیم کھتری، سابق ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن معیذ اللہ بیگ، سید عماد علی، حسان ہادی خان اور صہیب ثناء اللہ پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں نائجیریا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو مات دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے سید عماد علی گیارہ فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ حسان ہادی خان دس میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں