جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان کو اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے : نمائندہ آئی ایم ایف

اصلاحات کا عمل

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالیاتی ضروریات کی مستقلی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ حکام سے پالیسز میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پروگرام پورا کریں گے: وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتے ہیں۔ متاثرین کی ازسرنو بحالی کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد کرنے پر توجہ دینا چاہیے۔ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے۔ پاکستان کے لیے کثیر الجہتی اور دو طرفہ امدادی اداروں کے ساتھ مالیاتی ضروریات کو مستقل فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں