جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

شیڈول

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ایجز بائول ہیمپشائر میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ایجز بائول ہیمپشائر میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی میچ 28 سے 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوں گے۔

پاکستان ٹیم اس وقت ووسٹر میں ٹریننگ کر رہی ہے، کھلاڑی 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی منتقل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں