جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول طے پا گیا

پاکستان

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

کورونا کی وباء میں کمی کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول بھی طے پا گیا ہے، قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دورے کا آغاز پانچ اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے متوقع ہے، شیڈول کے مطابق گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پانچ سے نو اگست تک اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، سیریزکا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک ایڈ گبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بالترتیب 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔

ٹیم پاکستان یکم جون سے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دورے کے لیے تیاریوں اور پریکٹس کا آغاز کرے گی اور 25 کھلاڑیوں کو چارٹرڈ پرواز کے ذریعے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب دورہ کے لیے سلیکٹرز نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں