پاکستان کی مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔
امریکی فوڈ نیٹ ورک کا ٹی وی شو ’چوپڈ‘ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون شیف ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھیں.
RIP Fatima Ali, Pakistan’s “Top Chef,” who died today after a long battle with cancer. We belong to God and to Him we shall return. pic.twitter.com/fwqJN0VRHj
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) January 25, 2019
امریکا کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت سے شہرت حاصل کرنے والی فاطمہ علی کو دو سال قبل ڈاکٹرز نے ہڈیوں ہڈی کے کینسر کی ایک قسم ایوئنگ سارکوما کی تشخیص کی تھی۔
Chef Fatima Ali, who competed on Season 15 of Bravo’s Top Chef, has died at the age of 29 following a battle with cancer. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
May Allah grant her highest rank in Jannah. Ameen pic.twitter.com/pYDCTHFbC3— Hina Butt (@hinaparvezbutt) January 25, 2019
گزشتہ سال نومبر میں انہوں نے معروف امریکی کامیڈین ایلن ڈی جینرس کے شو دی ایلن شو میں شرکت کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ایک سال میں دنیا بھر میں گھومنے کے ساتھ ہر جگہ کے پکوان سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔
فاطمہ علی کے دوستوں نے ان کا خواب پورا کرنے کے لیے ’گو فنڈ می‘ نامی پیج بھی بنایا. تاہم ایلن نے انہیں سرپرائز کے طور پر 50 ہزار ڈالر کا چیک دے کر حیران کردیا تھا.
موت سے 2 ہفتے قبل انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں فاطمہ علی نے لکھا ‘میں بیمار ہوں اور بدقسمتی سے اور زیادہ بیمار ہوچکی ہوں، اس وقت مجھے دعاﺅں کی ضرورت ہے، اگر میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو وہ مجھے معاف کردے گا۔
گزشتہ روز باہمت خاتون کینسر سے لڑتے ہوئے 29 سال کی عمر میں زندگی کی جنگ ہار گئیں ۔۔