جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کے ایوانوں سے کس کس غیر ملکی شخصیات نے خطاب کیا، تفصیل سے جانئے

غیر ملکی

اسلام آباد : پاکستان کی پارلیمنٹ، سینٹ اور آئینی اسمبلی سے خطاب دیگر کئی غیر ملکی شخصیات نے بھی خطاب کیا ہے۔ تفصیل سے جانئے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ، سینٹ اور آئینی اسمبلی سے خطاب دیگر کئی غیر ملکی شخصیات نے بھی خطاب کیا ہے۔ پاکستان کی آئینی اسمبلی سے پہلا خطاب کرنے کا اعزاز ایران کے شہنشاہ محمد رضا پہلوی کو حاصل ہے۔

ایران کے شہنشاہ  محمد رضا پہلوی نے 15 مارچ 1950 اور فلپائن کے صدر دیوداس میکا پگل نے 15 جولائی 1962کو پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب  کیا تھا۔

انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو نے 26 جون 1963، سری لنکا کی وزیر اعظم محترمہ بندرا نائیکے نے 5 ستمبر 1974 اور ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985 کو اجلاس سے خطاب کیا۔

فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24 جون 1989، فرانس کے صدر فرانسس مترند نے 20 فروری 1990، اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ السلام مہدی کروبی نے 24 فروری 1991 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 ستمبر 1992 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ اسلام و المسلمین علی اکبر ناطے نوری نے 11 اپریل 1994 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

چائنہ کے وزیر اعظم جیانگ ژیمن نے 2 دسمبر 1996 کو سینٹ کے خصوصی اجلاس، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 8 اکتوبر 1997، چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ نے 19 نومبر 2010 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ نے 13 مئی 2013 کو سینٹ آف پاکستان کے خصوصی اجلاس اور چین کے صدر ژی جنگ پنگ نے 21 اپریل 2015 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے 26 جنوی 2018 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں