جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری،

پیٹرولیم

سلام آباد : وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکومتی فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اب پیٹرول 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کے فیصلے

سمیت مختلف شعبہ جات کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا

اور اب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے کمی کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 107 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 51 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

متعلقہ خبریں