جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان پوسٹ نے 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کی دہلیز پر پنشن پہنچادی

پاکستان پوسٹ نے

اسلام آباد : بحرانی کیفیت میں قوم کی خدمت کے لئے پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے بھی میدان میں اگئے۔ پاکستان پوسٹ نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچادی۔

پاکستان کے بزرگوں کو پینشن پہنچانے کے لئے پاکستان پوسٹ کے ڈاکیا ہفتے کے دن بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پوسٹ میں 600 کروڑ کا اضافی منافع حاصل ہوا ہے، مراد سعید کا دعویٰ

پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی جانب سے کافی سراہا، ملک بھر میں ٹوٹل 13 لاکھ پنشنرز ہے اور ان 13 لاکھ کو واجبات کی تقسیم کا عمل جاری ہے، اس کی نگرانی وفاقی وزیر مراد سعید خود کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہاں کہ بزرگوں کو ان کی امانتیں پہنچانا ایک بڑا ٹاسک ہے، جس کا سارا کریڈٹ پاکستان پوسٹ کے ڈاکیوں کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں