جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کی بھارتی دہشت گردی پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی تیاری

ڈوزیئر

اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے چھکے چھڑانے کے لیئے تیاری کرلی ہے۔ بھارتی دہشت گردی پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی تصدیق کر دی۔ منیر اکرم نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ڈوزیئر پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر نہیں کسی دوست کی مدد لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیاء ریجن میں بھارت کا کرپشن میں پہلا نمبر، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے بعد انسداد دہشت گردی مکینزم کے اداروں، اقوام متحدہ کی امن اور دیگر متعلقہ کمیٹیوں اور دوست ممالک کے سفرا کو بھی دوزیئر دیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے دوستوں میں سے چین سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ ڈوزیئر سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لئے چین کی مدد لی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں