جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی: نوشہروفیروز کے قریب مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،وزیر ریلوے کی اپوزیشن اور بیان بازی پر توجہ، ریلوے عدم توجہ کا شکار۔

محراب پور کے قریب زکریا ایکسپریس اپنی منزل کے جانب رواں دواں تھی کہ اچانک ٹرین ٹریک سے اترکرآبادی کے قریب مٹی کے ٹیلے میں دھنس گئی۔

زکریا ایکسپریس نے محراب پور اسٹاپ کے بعد آگے جانا تھا تاہم اسٹیشن کے قریب ہی انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق انجن میں خرابی کی وجہ سےٹرین روکنا ممکن نہ تھا۔

ایمرجنسی کی صورت میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کا رخ ریلوے کے بنائے گئے ریت کے ٹیلے کی طرف موڑا گیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

متعلقہ خبریں