جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان ریلویز کا عوام کی سہولت کیلئے دو نئی گاڑیاں چلانے کا اعلان

پاکستان

کراچی: پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کے لیے دو نئی گاڑیاں چلانے کا اعلان کیا ہے، لاثانی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔

ریلوے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لاثانی ایکسپریس لاہور، سیالکوٹ، لاہور کے درمیان چلے گی گاڑی پونے چاربجے سہہ پہر شاہدرہ باغ، کالا خطائی، نارنگ منڈی، نارووال سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ پہنچے گی اور صبح چھ بجے اس ہی روٹ سے واپس لاہور پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نثار احمد میمن پاکستان ریلویز کے نئے سی ای او اور سینئر جنرل منیجر تعینات

فیض احمد فیض پسنجرٹرین لاہور، نارووال، لاہور کے درمیان چلے گی اور لاہور سے ساڑھے چھ بجے روانہ ہوکر بادامی باغ، سری رام پورہ، رئیہ خاص سے ہوتی ہوئی نارووال اور وہاں سے صبح ساڑھے پانچ بجے اس ہی روٹ پرواپس لاہور پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں