جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آئی ایم ایف کے 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم پاکستان کو موصول

50 کروڑ ڈالر قرض

اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف کے 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دی گئی 50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ 6 ارب ڈالر قرض پروگرام سے اب تک پاکستان کو 1.95 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔ رقم سے دریا کنہار کے کنارے ہائیڈرو پاور پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

بالا کوٹ پاور پلانٹ سے 300 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، یہ ہائیڈرو پاور پلانٹ 2027 میں مکمل ہوگا۔ کے پی کے حکومت اس منصوبے پر 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کریگی۔

متعلقہ خبریں