جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 81 زندگیاں نگل گیا

کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 81 زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد : ملک میں کورونا سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 690 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 856 نئے مریض سامنے آئے، جبکہ مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں چین سے 6 لاکھ 80 ہزار کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی، جبکہ مجوعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اشارعیہ 50 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں